جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں کا فلسطینیوں کےگھروں پر دھاوے،معمر شہری پر تشدد

بدھ 17-جنوری-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی شر پسندوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپے مارے ، گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور لوٹ مار کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے نماز عشاء کے بعد فلسطینیوں کے گھروں پردھاوے بولے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے بدران ہوٹل کے قریب جمع ہو کر رقص کیا  اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ یہودی آباد کاروں نے ‘عرب مردہ باد‘ کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے گھروں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئئے۔

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں لال الشرباتی، آل البطش اور الشلودی کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے 71 سالہ الحاج سعد الدین البطیش کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زمین پر پٹخنے کے بعد اسے گالیاں دیں۔

مختصر لنک:

کاپی