چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مرتکب

بدھ 17-جنوری-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج نہتے اور پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں  جیوس کے مقام پرنہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طورپر فلسطینی مظاہرین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد صہیونی ریاست فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پُرامن فلسطینی مظاہرین کی بڑی تعداد  کے زخمی ہونے کی وجہ اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند کا استعمال ہے۔

اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے کچلنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ کرتی اور ان پر گولیاں چلاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی