شنبه 16/نوامبر/2024

بیٹے سے سوشل میڈیا پر ’محبت‘ ماں کو جرمانے کی وارننگ

منگل 16-جنوری-2018

اٹلی کی ایک فیملی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ حد سے زیادہ محبت کرنے کی پاداش میں 10 ہزار یورو جرمانے کی وارننگ دی ہے۔ عدالت نے خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ بیٹے کی اجازت کےبغیر اس کی تصاویر ’فیس بک‘ پرپوسٹ نہ کرے۔

اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق اطالوی عدالت نے خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ فیس بک پر اپنے بیٹے کی تمام تصاویر ہٹا دے اور آج کے بعد بیٹے کی اجازت کے بغیر اس کی کوئی تصویر پوسٹ نہ کرے۔ اگر اس نے دوبارہ لڑکے کی کوئی تصویر پوسٹ کی تو اسے10 ہزار یورو جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

عدالت میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے ماں کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کی ماں اس کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر اپنے فیس بک صفحے پر پوسٹ کرتی ہے۔

عدالت نے ماں اور اس کے بیٹے کو ایک دوسرے سے دور کردیا ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ ماں نے انٹرنیٹ پر اس سے محبت میں مبالغہ آرائی سے کام لینا شروع کیا ہے جس سے وہ بہت پریشان اور مایوس ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کسی شخص کی تصویر اس کی مرضی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے اور اس کی سزا ہزاروں یورو جرمانہ مقرر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی