جمعه 15/نوامبر/2024

چھ فلسطینیوں کی جبری نظربندی اور رہائی کے بعد گھر بدری کا حکم

منگل 16-جنوری-2018

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے پولیس کی سفارش پر چھ فلسطینیوں کی گھر پر جبری نظربندی اور رہائی کے بعد گھر بدری کا حکم دیا ہے ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے چھ فلسطینی شہریوں کو پانچ روز کے لیے گھروں پر نظربند کرنے اور اس کے بعد دو ہفتوں کے لیے گھروں سے نکال باہر کرنے کاحکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت کی طرف سے نظربندی اور گھر بدری کی سزاؤں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں میں شہید مصباح کے بیٹے صبیح ابو صبیح، جابر ابو صبیح ، ماجد الجعبہ، محمد الھشلمون، لوئی ناصر الدین اور روحی الکلغاصی شامل ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اسیر صبیح ابوصبیح کو رہائی کے بعد اس کے گھر لے جانے والی بس روک کر اس میں سوار متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ ابو صبیح 8 ماہ اسرائیلی جیل میں رہائی کے بعد دو روز قبل رہا کیا گیا تھا مگر رہائی کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی