اسرائیلی جیل میں قید انوکھی بیماری کے شکار ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کی حالت تشویشناک ہونے پراسے الرملہ منتقل کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر جنین کے یعبد قصبے سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ انس حمارشہ کو گذشتہ روز مجد جیل سے الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انس حمارشہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو ’بیرتھیز‘کی انوکھی بیماری ہے جس سے اس کی ران کے پٹھے مسلسل کمزور ہو رہے ہیں۔ اہل خانہ نے زیرحراست بچے کی زندگی کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے کچھ ہوا تو اس کی تمام ترذمہ دارہ صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔
خیال رہے کہ انس حمارشہ کو اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2017ء کو جنین کے یعبد قصبے میں اس کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد سے الجلمہ حراستی مرکز میں پابند سلاسل رکھا گیا جہاں امراض کا شکار ہونے کے باوجود اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ انس حمارشہ کی بیماری اسے جزوی یا مکمل طور پر مفلوج کرسکتی ہے۔