شنبه 03/می/2025

لبنان میں کار بم دھماکے میں حماس رہ نما زخمی

پیر 15-جنوری-2018

لبنان کے شہر صیدا میں اتوار کے روز ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کا ایک ذمّے دار ابو حمزہ محمد حمدان زخمی ہو گیا۔

حماس تنظیم نے دھماکے میں اپنے مذکورہ ذمّے دار کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دھماکہ صیدا شہر میں بستان الکبیر کے مقام پر ہوا۔ دھماکے میں حماس تنظیم میں بین الاقوامی تعلقات کے ذمّے دار محمد حمدان کو نشانہ بنایا گیا جو تنظیم کے رہ نما اسامہ حمدان کا بھائی ہے۔ محمد حمدان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا محمد حمدان کی گاڑی میں ہوا جو اُس میں سوار ہونے والا تھا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور محمد حمدان کے پاوں میں معمولی زخم آئے۔

واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دھماکے کا شکار ہونے والی گاڑی کی آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی