فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 20 سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینی اسیران کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار مئی 1994ء سے قبل کے اسیر فلسطینیوں کی تعداد 29 ہے۔ ان فلسطینیوں کو 2014ء میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ طے پائے ایک معاہدے کے تحت رہا کیا جانا تھا مگر اسرائیل نےہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی رہائی مسترد کردی تھی۔
پرانے اسیران میں 25 اسیران ربع صدی سے قید ہیں۔ 11 اسیران 30 سال سے زاید عرصے قید ہیں۔ ان میں اسیر کریم یونس بھی شامل ہیں جن کی قید کی مدت 36 سال ہوگئی ہے۔
خیال رہےکہ صہیونی ریاست کی دو درجن جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 56 اسیرات،350 بچے، 12 ارکان پارلیمان اور 500 انتظامی قید شامل ہیں۔