اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں دیوار فاصل کے قریب سے ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرقی قصبے جیوس کے قریب قائم کی نسلی دیوار کے قریب سے ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوج نے جیوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئیں اور شہریوں کی نقل وحرکت متاثر رہی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی بچے کو دیوار فاصل کے قریب کھڑے ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔