اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق میں خبردارکیا گیا ہے کہ مختصر عرصے کےلیے جسم کا غیرفعال رہنا، جسم کو متحرک نہ رکھنا اور ورزش سے گریز کرنا بڑھاپے کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسم کی غیر فعالیت بڑی عمر کے افراد کے جسم کے نچلے حصے کے عضلات اور پٹھوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایسے افراد کو سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اڈینی اور باڈووا یونیورسٹیوں کے زیرانتظام کی گئی تحقیق حال ہی میں سائنسی جریدہ Journal of Physiology میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے نوجوان جو مختصر وقت کے لیے بھی جسمانی مشقت چھوڑ دیں گے، چلنے پھرنے، تیز حرکت کرنے اور دو ہفتے تک ورزش نہیں کریں گے تو ان کے اعصاب کی دو تہائی قوت متاثر ہوتی ہے۔ ان کی جسمانی قوت ایسے ہی ہوتی ہے جیسے 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد کی ہوتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی غیر فعالیت، زیادہ وقت اسپتال میں داخل رہنے یا کسی بھی وجہ سے جسمانی حرکت سے گریز اعصابی نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔
تحقیق کی تیاری کےدوران ایسے جوان افراد کو دو ہفتوں تک اسپتالوں میں رہے ان کا روز مرہ کی بنیاد پر ورزش کرنے والوں کےساتھ تقابل کیا گیا۔ ایسے افراد جنہوں نے دو ہفتوں تک کسی قسم کی جسمانی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا ان کے میں کمزوری اور بڑھاپے جیسے آثار نمایاں تھے۔