اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی جانب سے کیے گئے ایک عوامی سروے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کی عوامی مقبولیت میں کمی جب کہ ’یش عتید‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
عبرانی اخبار کے زیراہتمام کیےگئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ لیکوڈ کی عوامی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ جب کہ یائیر لبید کی زیرقیادت لبرل جماعت یش عتید کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حالات میں الیکشن ہونے کی صورت میں ’یش عتید‘ کو 27 اور لیکوڈ کو 22 سیٹیں مل سکتی ہیں۔آوی گیبائی کی زیرقیات اپوزیشن جماعت ’صہیونیت کیمپ‘ 14 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرآسکتی ہے۔
جیوش ہوم کو 13 ، عرب اتحاد 11، کولان 9م یہود ھتورات 8، میرٹس 7، یسرائیل بیتونو 5 اور شاس چار سیٹیں جیت سکتی ہے۔
اس دوران عوام سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم نیتن یاھو کے بیٹے کی ایک عریاں کلب میں طوائفوں سے ملاقات اور اپنے ایک دوست کے ساتھ ہونے والی آڈیو جاری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو 44 فی صد نے صوتی ریکارڈنگ نشر کرنے کی مخالفت کی، 40 نے ریکارڈنگ نشر کرنے کی حمایت جبکہ 16 نے اس حوالے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔
اسی سیاق میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 62 فی صد نے وزیراعظم کے بیٹوں کو سرکاری سیکیورٹی فراہم کرنے کی مخالفت کی جب کہ 52 فی صد نے اس کی حمایت کی۔