ترکی کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ برس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے دوراون 7 ہزار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کے ہیڈ کواٹر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران کرد علاحدگی پسند دہشت گرد گروپ ’پی کے کے‘ کے 3 ہزار 239 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتارا جب کہ داعش کے 3 ہزار 777 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ’پی کے کے‘ کے 538 دہشتگردوں کو ترکی کے اندر اور دوہزار 701 کو شمالی عراق میں مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترک فوج نے کم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 10ہزار مختلف اقسام کے ہتھیار قبضےمیں لیے۔ 68 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد ، پانچ ہزار دستی بم اور بھاری مقدارمیں دیگر گولہ بارود قبضے میں لیا گیا۔
شمالی عراق میں اندر 717 داعشی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی 105 گاڑیوں کو تباہ اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارواد قبضے میں لیا گیا۔
فرات کی ڈھال آپریشن کےدوران شمالی شام میں ’داعش‘ کے 3 ہزار 60 دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا اور ان کی 308 گاڑیاں، گاڑیاں،5 ڈرون اور بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ کیا گیا۔۔
شمالی شام میں جاری آپریشن کے دوران داعش کے 11 ہزار دستی بم تباہ کیے گئے اور ہزار بارودی سرنگیں تلف کی گئیں۔