اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں وادی الباذان کے مام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران قابض فوج کی جانب سے بازاروں میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور دکانوں میں لگے ’سی سی ٹی وی ‘ کیمرے قبضے میں لےلیے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد القدیم کے قریب سپر مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور دکانوں کی تلاشی لینے کے بعد وہاں لگے خفیہ کیمرےقبضے میں لیے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل صرۃ کے مقام پر ایک فدائی کارروائی کے بعد قابض فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوج ’گیوات گیلاد‘عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاھدین نے فائرنگ کے واقعے میں ایک یہودی ربی کو ہلاک کردیا تھا۔