چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 فلسطینی شہید

جمعہ 12-جنوری-2018

اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج میں قائم پناہ گزین کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کیاجب کہ دوسرا فلسطینی غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر شہید ہوا ہے۔

نامہ نگاروں اور عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشرقی البریج کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے جھڑپوں کےدوران نہتے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔شہید فلسطینی 16 سالہ امیر عبدالمحمید ابو مساعد کے سینے میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ [دسمبر] میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کےبعد فلسطین بھر میں اس اقدام کے خلاف ورز مرہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔

درایں اثناء غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 17 سالہ علی عمر نمر قینو شہید ہوگیا۔

مرکزکے نامہ نگار کے مطابق قینو کے سرمیں گولیاں لگیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی