اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ مارچ میں امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں نشر ہونے والے ایک بیان میں نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال امریکا۔ اسرائیل تعلقات عامہ کمیٹی’ایپک‘ کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب ’ایپک‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی سالانہ کانفرنس 4 سے 6 مارچ کو واشنگٹن میں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پوتین سے بھی ملاقات کریں گے تاہم انہوں نے پوتین سے ملاقات کی تاریخ اور مقام کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر سے سابقہ ملاقات گذشتہ برس ستمبر میں کی تھی۔ قبل ازیں امریکی دورے کےدوران وہ وائیٹ ہاؤس میں بھی ملاقات کرچکے ہیں۔