جمعه 15/نوامبر/2024

2017ء میں استنبول کے دو ہوائی اڈوں سے 9 کروڑ افراد نے سفرکیا

جمعرات 11-جنوری-2018

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’اناطولیہ‘ نے ایک رپورٹ میں استنبول کے دو مصروف ترین ہوائی اڈوں سے گذشتہ برس سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد بیان کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2017ء کے دوران استنبول کے ’اتا ترک‘ اور ’صبیحہ کوکجن‘ ہوائی اڈوں سے 9 کروڑ سے زاید مسافروں نے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس استنبول کے ان دونوں ہوائی اڈوں سے 8 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 289  مسافروں نے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016ء کی نسبت پچھلے سال 50 لاکھ 29 ہزار 996 زیادہ افراد نے ان ہوائی اڈوں سے سفریا۔

اتا ترک ہوائی اڈے سے 19 ملین 4 لاکھ 50 ہزار 347 مسافروں نے اندرون ملک اور 4 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار 101 نے مشرق وسطیٰ اور دوسرے ملکوں کا سفر کیا۔

دوسرے ہوائی اڈے’صبیحہ کوکجن‘ میں 2 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 767 مسافروں نے اندرون ملک اور 1 کروڑ ، 3 لاکھ 19 ہزار 79 مسافروں نے بیرون ملک سفر کیا۔

سال 2017ء کےدوران اتا ترک ہوائی اڈے سے 4 لاکھ 60 ہزار 777 پرواوں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا جب کہ دوسرے ہوائی اڈے سے 2 لاکھ 19 ہزار 656 ہوائی جہازوں نے اڑان بھری یا وہاں اترے۔

مختصر لنک:

کاپی