چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتقامی کارروائی کے تحت فلسطینی شہری کا مکان مسمار،7 افراد بے گھر

بدھ 10-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج نے شمالی فلسطین کے الرملہ شہر میں ایک فلسطینی کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں گھرمیں رہائش پذیر بیس افراد مکان سے محروم ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کوعلی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الرملہ شہر میں الرباط کالونی میں واقع ایمن ابو الریاش نامی فلسطینی کے گھر کا گھرکا محاصرہ کیا۔ مکان کو چاروں طرف سے گھیرے میں لینے کےبعد اس اس کی اندرونی اور بیرونی دیواروں میں ڈرل کی مدد سے سوراخ کیے گئے اور ان سوراخوں میں بارود سے بھری کیبلیں فٹ کی گئیں۔  اس کے بعد مکانوں کو زور دار دھمکاے سے اڑا دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے والے شہریوں کو انہدائی کارروائی سے قبل ہی باہر نکال دیا گیا تھا جو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

ابو الریاش نے بتایا کہ مکان کو دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد بلڈوزروں کی مدد سے اس کے بقیہ حصے کو بھی مسمار کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں  میں 18 لاکھ سے زاید فلسطینی آباد تھے مگر صہیونی ریاست نے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے ملک بدر کردیا جس کے بعد اب شمالی فلسطین کے علاقوں میں بچ جانے والے فلسطینیوں کی تعداد  ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے۔

گذشتہ کچھ عرصے کے دوران القدس اور غرب اردن کے علاوہ شمالی اور جنوبی فلسطین میں بھی فلسطینیوں کی مکانات مسماری کی اسرائیلی نسل پرستانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی