اسرائیلی ریاست کی ایک عدالت نے زیرحراست نوجوان فلسطینی طالب علم رہ نما اور جامعہ بیرزیت میں طلباء کونسل کے سربراہ کو ایک سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیر حراست احمد العایش کو 12 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ العایش کواسرائیلی فوج نے اکتوبر 2017ء کو رام اللہ کے نواحی علاقے بیرزیت سے حراست میں لیا تھا۔
العایش 2016 اور 2017ء کے دوران بیرزیت طلباء کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔ وہ ایک متحرک طالب علم رہ نما ہیں اور انہیں اسرائیلی فوج اور فلسطینی اتھارٹی دونوں متعدد بار حراست میں لیتی رہی ہیں۔