جمعه 15/نوامبر/2024

تھپڑ مارنے والی فلسطینی بچی کی گرفتاری پر ’یو این‘ کا اظہار تشویش

منگل 9-جنوری-2018

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ایک فلسطینی بچی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو فلسطینی بچی عہد تمیمی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری پر تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ہم کسی بھی ملک میں بچوں کی گرفتاری پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بچوں کی گرفتاریاں باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد تمیمی کی گرفتاری پر افسوس اور تشویش ہے۔ ہرشخص کو آزادی اظہار کا حق ہے۔

ڈوگریک نے القدس کے حوالے سے ’یواین‘ کے موقف کو دہرایا اور کہا کہ القدس کا مسئلہ اقوام متحدہ کے فورم پر حل طلب مسائل میں  پہلی ترجیح ہے۔ اس مسئلے کو فلسطین اور اسرائیل کی منشاء کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچی عہد تمیمی کو 19 دسمبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عہد تمیمی نے اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارے تھے۔ اس الزام میں اس کی والدہ ، والد اورایک اور لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی