قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکی کو ابو الریش ملٹری چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار فلسطینی لڑکی کے قبضے سےایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شناخت صباح عبدالمعطی ابو میالہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی قائم کردہ چیک پوسٹوں سے فلسطینیوں کی گرفتاریاں معمول کی بات ہے۔