جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیردفاع نے غرب اردن میں آبادی کے نئے احکامات جاری کر دیے

جمعہ 5-جنوری-2018

قابض صہیونی ریاست کے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے سول ایڈ منسٹریشن کے زیرانتظام سپریم پلاننگ کمیٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والےاجلاس میں غرب اردن میں وسیع پیمانے پر نئی تعمیرات کی منظوری دے۔

اسرائیل سے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل سات کے مطابق آوی گیڈور کی مراد شمالی غرب اردن کی ’ارئیل‘ یہودی کالونی میں 430 نئے مکانات کے لیے پلاننگ کمیٹی سے منظوری حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے 42 فی صد علاقوں پر اسرائیل یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔ صہیونی ریاست مزید اراضی کو یہودی آبادکاری کے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور ہتھیانے کی سازشیں کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی