جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے غرب اردن میں اڑھائی ہزار مکانات کی منظوری دے دی

جمعہ 5-جنوری-2018

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی توسیع پسندی کے ایک غیرمعمولی منصونے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت غرب اردن میں 2270 مکانات کی تعمیر کی جائے گی۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ’ٹی وی چینل 10‘ نے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ارئیل‘ کالونی میں 900 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی کالونی مین 225 اضافی مکانات کے اضافی ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ 1145 مکانات غرب اردن کے دوسرے علاقوں میں تعمیر کیے جائیں۔

’ویب سائیٹ‘ عرب48 کے مطابق 225 میں سے 55 رہائشی یونٹس ’بزال‘ ارئیل میں 79، حینیت میں 8، بیت ارییہ میں 44 اور معالیہ ادومیم میں 40 اور سوسیا میں 30 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1145  مکانات کے منصوبے کے تحت 27 مکانات ’معون‘ 381 کفار ادومیم، 11 الیعزر،16 بزاد،120 کرمیہ سور، 66 افراتم 72 سوفیم، 212 اورانیٹم اور 196 مکانات گیوات زئیوف میں تعمیر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست نے غرب اردن میں 423 چھوٹی اور بڑی کالونونیاں قائم کر رکھی ہیں، غرب اردن اور بیت المقدس کے46 فی صد رقبے پریہودی کالونیاں قائم ہیں۔ ان کالونیوں میں 7 لاکھ یہودیوں کو غیرقانونی طور پر آباد کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی