اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ’رفائیل‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے اسرائیل کے ساتھ طے پائی پچاس کروڑ ڈالر کی دفاعی ڈیل منسوخ کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے وسط میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتنیاھو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے پر بھارتی حکومت کو احتجاجی مراسلہ ارسال کیا تھا۔
بھارتی حکومت نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ طے پایا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے اسرائیل سے ’SPIKE‘ طرز کے8 ہزارٹینک شکن اور 300 میزائل خرید کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے داخلی اختلافات کی بناء پر اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوں کیا ہے۔