چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر اسرائیلی فوج کے چار میزائل حملے، متعدد تنصیبات کو نقصان

جمعرات 4-جنوری-2018

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مقام پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے رفح کےمشرق الشوکہ قصبے میں واقع صوفا مرکز پر بمباری کی۔ قابض فوج کی طرف سے چار میزائل داغے گئے۔

نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے پہلے دو میزائل داغے اور پانچ منٹ کے وقفے کے بعد قریب ہی ابو الحصین کے مقام پر دوسرا میزائل حملہ کیا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جائے وقوعہ پر آگ بڑھ اٹھی  تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایک مقامی سیکیورٹی ذرائع اسرائیلی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ہدف پر لگنے کے باوجود ناکارہ ہوگیا۔ مقامی حکام نے شہریوں کو جائےوقوعہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی طرف سے اشکول کے علاقے میں چارراکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی