شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی ڈاکٹر چاقو سے زخمی دل کا علاج کرنے میں کامیاب

بدھ 3-جنوری-2018

فلسطینی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انتہائی حساس اور مشکل آپریشن کر کے ایک شخص کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی اطباء پیشہ وارانہ مہارت میں کسی سے پیچھے نہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ڈاکٹروں نے ایک ایسے شخص کی سرجری کی جس کے دل میں براہ راست چاقو سے گہرا زخم ہوگیا تھا۔

جامعہ النجاح میڈیکل کپملیکس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے ایک مقامی نوجوان کے بائیں پھیپھڑے سے چاقو گھس کر سیدھا اس کےدل میں پیوست ہوگیا تھا، جس کےنتیجے میں دل کا بایاں حصہ متاثر ہوا۔ اسے قلقیلیہ کے درویش نزال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد اس کے سینے کی سرجری کی اور اس کے بعد اسے یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

درویش اسپتال میں ڈاکٹروں کی طبی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سلیم نے ڈاکٹروں کی مساعی کا خیرمقدم کرتے ہوئے زندگی اور موت میں مبتلا فلسطینی کی جان بچانے میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت کی تحسین کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی