فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے سلوان قصبے کی وادی حلوہ کالونی میں 40 سال پرانے ایک گودام پر قبضہ کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے گودام کے اندر بنے ٹوائلٹ مسمارکردیے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جان سے کی گئی کارروائی کے بعد فلسطینی شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے ایک مقامی شہری عبد محمد ابو ھددوان کا گودام اس کے تالے توڑنے کے بعد قبضے میں لیا۔ اس میں موجود سامان باہر پھینک دیا گیا۔
ابو ھدوان خاندان نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ کئی سال پرانے گودام پر اسرائیلی فوج کے حملے اور اس پر قبضے کا معاملہ اچانک سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے پہلے کسی قسم کی وارنگ نہیں دی گئی۔ یہ گودام 160 مربع میٹرپرمشتمل تھا۔
ادھر ایک دوسری کارروائی میں وادی حلوہ میں جامع مسجد سلوان کے عقب میں اسرائیلی فوج نے عمرالقاق نامی شہری کے ملکیتی جانوروں کے ایک باڑے کومسمار کردیا۔