شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا دھاوا، سابق فلسطین اسیر کی نئی گاڑی ضبط کرلی

بدھ 3-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیرکے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گھر میں کھڑی گاڑی ضبط کرلی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوجیوں نے منگل کے روز 27 سالہ صلاح حسن عبد ربہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر عبد ربہ کی گاڑی ضبط کرلی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے گھر میں موجود تمام افراد کو سخت سردی میں کئی گھنٹے تک کھڑا رکھا۔ اس دوران قابض فوج نے گھر میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

خیال رہے کہ حسن عبد ربہ نے یہ گاڑی ایک ہفتہ قبل خریدی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی