چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2017ء میں مسجد ابراہیمی 645 بار اذان سے محروم

منگل 2-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ  گذشتہ برس بھی بدستور جاری ۔ ایک رپورٹ کے مطابق  سال 2017ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام645  بار اذان سے محروم رہی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرصہیونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ گذشتہ ماہ[دسمبر] میں مسجد ابراہیمی میں 53 دفعہ اذان پرپابندی عاید کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے سربراہ یوسف ادعیس کا کہنا ہے کہ  مسجد ابراہیمی میں اذانوں اور نمازوں کی ادائی پرپابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی  غیرقانونی کارروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ صہیونی حکام کی جانب سے مسجد ابراہیمی میں سیکڑوں باراذان دینے پر پابندی لگائی اور دعویٰ یہ کیا گیا کہ اذان دینے سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی