شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی نائب صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر ملتوی

منگل 2-جنوری-2018

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اپنا مشرق وسطیٰ کا دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔ مائیک پنس  رواں ہفتے سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کرنے والے تھے مگر انہوں نے اپن دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی نائب صدر نے اپنا دورہ ایک ایسے وقت میں ملتوی کیا ہے جب القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر نے گذشتہ ماہ دسمبر میں بھی مشرق کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں اندرونی اور بیرونی دباؤ کے بعد مسٹر پنس نے اپنا دورہ مشرق وسطیٰ ملتوی کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی