شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی اسپورٹس ویب سائیٹس بھی صہیونیوں کے ہاتھوں بلیک میل

اتوار 31-دسمبر-2017

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے اداروں کو بلیک میل کرنا اور انہیں دباؤ میں لانے کی سازشیں صہیونی ریاست کا دل پسند مشغلہ ہے۔ صہیونی ریاست کی بلیک میلنگ کا تازہ شکار ایک امریکی اسپورٹس ویب سائٹس’NBA‘ بنی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں باسکٹ بال کی آفیشل ویب سائیٹ ’این بی اے‘ اپنے ممبر ممالک کی فہرست میں فلسطین کو ’مقبوضہ علاقہ‘ ظاہر کر رکھا تھا، مگر اسرائیلی حکومت نے ادارے پر مسلسل دباؤ ڈال کر اسے فلسطین کو مقبوضہ علاقہ قرار دلوانے کا اقدام تبدیل کرالیا۔

’این بی اے‘  اپنی ٹیم ’آل اسٹارز‘ کا تماشائیوں کے ذریعے انتخاب عمل میں لانا تھا۔

اسرائیلی خاتون وزیر برائے سپورٹس وثقافت میری ریگیو نے امریکی باسکٹ بال لیگ کی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ ’این بی اے‘ کی ویب سائیٹ سے فلسطین کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کی اصطلاح تبدیل کرکے فلسطینی علاقہ کی اصطلاح شامل کرے۔

دوسری جانب فلسطینی مبصرین نے صہیونی ریاست کےاس اقدام کوامریکی ویب سائیٹ کے امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

ادھر امریکی باسکٹ بال لیگ کے ترجمان مائیک پس نے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائیٹ پر جاری کردہ فہرست کا مآخذ نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی