اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سابق صہیونی صدر اور وزیراعظم شمعون پیریز کے حوالے سے بعض تاریخی دستاویزات جاری ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پیریز نے فلسطینی شہریت کے حصول کی درخواست دی تھی۔
عبرانی ریڈیو ’24‘ کے مطابق شمعون پیریز سنہ 1937ء کو بیلا روس سے فلسطین پہنچے تھے۔ اس وقت وہ کاشت کاری کے پیشے سے وابستہ تھے۔
اس وقت پیریز نے فلسطینی شہریت کے حصول کے لیے ایک فارم پُر کیا تھا جس میں فلسطینی ریاست کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا تھا۔ اس دستاویز کے الفاظ آج بھی یہی ہیں کہ ’میں اللہ بزرگ وبرتر کے نام کی قسم کھاتا ہوں کہ ہمیشہ فلسطینی حکومت کا وفادار اور مخلص رہوں گا‘۔