چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر تشدد، ایک شہید300 فلسطینی زخمی

ہفتہ 30-دسمبر-2017

کل جمعہ کو غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم 300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی جس کے نیتجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کے مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان 20 سالہ جمال محمد جمال مصلح آج ہفتے کو علی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو غزہ کی پٹی میں القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی یلی نکالی گئی۔ احتجاجی مظاہرےکے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کے حملوں میں 300 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ہلال احمر کے مطابق 63 فلسطینی ربڑ کی گولیوں، 217 اشک آور گیس کی شیلنگ اور 50 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی