ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے تیل کے وسائل کو انسانی خون سے زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں وہ امت میں تفرقہ پھیلانے کے ساتھ عالم اسلام میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔ ایسے ممالک عالم اسلام اور مظلوم مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوڈان کےدورے سےواپس پرایک بیان میں ترک صدر نے نام لیے بغیر کہا کہ ’جو ممالک تیل کے قطرے کو خون کےقطرے سے زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں وہ امت کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنے گروہی اور فروعی مفادات سے بالا تر ہوکر امت کو درپیش اجتماعی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خون کو تیل سے سستا سمجھنے والے انسانی جانوں کی قیمت نہیں جان سکتے۔ ایسی سوچ رکھنے والے ممالک امت میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں۔ ایسے ممالک ہمارے وسائل کو مسلمانوں کی اجتماعی تباہی اور بربادی کا سامان کرتے ہیں۔