فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء کی ایک پرامن احتجاجی ریلی پر اندھا دھند آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے یعبد میں عزالدین القسام اسکول کے قریب فلسطینی طلباء کے ایک احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے نہتے طلباء پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے جب کہ کئی طلباء آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی طلباء پر شیلنگ کی جس کےبعد مشتعل طلباء نے بھی صہیونی فوج پر جوابا سنگ باری کی۔ فلسطینی طلباء اور قابض فوج کے درمیان کئی گھنٹے آنکھ مچولی جاری رہے۔