چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار دو ترک شہری رہا، وطن واپس روانہ

منگل 26-دسمبر-2017

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے دو ترک شہریوں کو رہا کرنے کے بعد واپس ترکی روانہ کردیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو بیت المقدس میں حراست میں لیے گئے دو ترک شہریوں عبد ارمق اور محمد قاغیلی کو ترک ہوائی جہاز کے ذریعے انقرہ بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے تین ترک شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی پولیس نے ان کی شناخت آدم کوج، عبد ارمق اور محمد قاغیلی کے ناموں سے کی تھی۔ انہیں پہلے تو رہا کردیا گیا تھا تاہم اتوار کو انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ترک شہریوں پر گرفتاری کے وقت وحشیانہ تشدد کیا اور بعد ازاں انہیں مغربی بیت المقدس میں القشلہ پولیس مرکز منتقل کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی