فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی حکام نے سات ماہ کے لیے پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان کو سزا کی مدت پوری ہونے سے پیشتر ہی گذشتہ روز رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر یحییٰ ابو ھنیہ کو مجد جیل سے سوموار کے روز رہا کیا گیا۔
فلسطینی امور اسیران کے وکیل علی السعدی نے بتایا کہ ابو ھنیہ کو اسرائیلی عدالت نے 9 اگست 2017ء کو سات ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے مطابق اسے 25 فروری 2018ء کو رہا کیا جانا تھا۔ تاہم صہیونی حکام نے اس کی قبل از وقت رہائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے کل سوموار کو رہاکردیا۔