شنبه 16/نوامبر/2024

یومیہ 10 منٹ تیز چہل قدمی بہت سے جسمانی مسائل کا حل

پیر 25-دسمبر-2017

برطانیہ میں ماہرین صحت کی جانب کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کم سے کم 10 منٹ کی تیز چہل قدمی انسان کو بہت سے جسمانی عوارض اور بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ کی ویسٹرن انٹاریو یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کم سے کم دس منٹ تیز چلنے سے دماغ کو تقویت ملتی ہے اور جسم کے دیگر ذمہ دار اجزاء کو صحت افزاء تحریک کا موقع ملتا ہے۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے ’ Neuropsy-chologia‘ میں شائع کی گئی۔

ماہرین نے روزانہ دس منٹ تیز پیدل چلنے یا سائیکل چلانے والے افراد کی صحت کا جائزہ لیا۔ ایسے افراد جو تواتر کے ساتھ روزانہ تازہ ہوا میں تیز تیز چہل قدمی کرتے ہیں ان کے دماغی صلاحیت کافی بہتر رہتی ہے اور دماغ کے ذمہ دار حصے زیادہ متحرک رہتےہیں۔ ایسے افراد فیصلہ سازی میں زیادہ توجہ دیتے اور نسبتا بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ماتھیو ہیتھ کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہیں کر پاتے۔ یہ تحقیق ایسے افراد کےلیےخوش خبری ہے کیونکہ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کم وقت میں تیز چل کر آپ خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ دس منٹ تک تیز چلنے سے آپ کی قوت حافظہ بہتر ہوتی ہے، بالخصوص بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی