چهارشنبه 30/آوریل/2025

’3D کوری گرافی‘ کے ذریعے القدس کے ساتھ منفرد اظہار یکجہتی

پیر 25-دسمبر-2017

جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی قوم کو بیت المقدس سے محروم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد ترک قوم، حکومت اور ترکی میں ہرطبقہ زندگی کے لوگ بڑھ چڑھ کر بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات کے مطابق ترکی میں ایوان سیاست و اقتدار سے لے کر کھیل کے میدانوں تک ہرطرف القدس ،القدس ہی کی پکار ہے۔

اتوار کو استنبول کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے قومی فٹ بال ٹیم کے ایک مقابلے سے قبل اسٹیڈیم کو ’تھری ڈی ’ٹیوو کوری گرافی کی مدد سے بیت القدس اور مسجد اقصیٰ کی تصاویر سے سجایا گیا۔ اس موقع پر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک تصویر میں فاتح بیت المقدس سلطان سلاح الدین ایوبی کو ان کے گھوڑے پر سوار بیت المقدس کی طرف عازم سفردکھایا گیا ہے۔ تصاویر کےعین اوپر ایک بڑے بینرز پر لکھا تھا کہ ’صلاح الدین ایوبی دفاع القدس کے لیے چل پڑے ہیں‘۔

اس موقع پر ’قونیہ سپر‘ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ میں موجود تماشاؤں نے فلسطینی اور ترک پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ تماشائیوں کے ہاتھوں میں موجود بینروں اور کتبوں پر دفاع القدس کی حمایت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر تماشائیوں نے’القدس ہمارا تھا، القدس ہمارا ہے‘ کے نعرےبھی لگائے۔

کھیل کے مقابلے میں ایک فلسطینی نوجوان محمد الطویل جسے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کے بعد ترکی بے دخل کردیا گیا تھا نے بھی شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی