چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو ’ترلہ‘ کسی کام نہ آیا،استعفے کے لیے احتجاج جاری

پیر 25-دسمبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اپنی حامی اور اپوزیشن جماعتوں سے کرپشن کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل اتوار کو تل ابیب  میں نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور ان سے استعفے کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج گذشتہ چار ہفتے سے جاری مظاہروں کی کڑی ہے۔

نیت یاھو کی مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیق کے دوران عوامی حلقوں میں ان کے خلاف شدید غم وغصے کی لہرپائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتین یاھو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیت المقدس میں صہیونی چوک میں 800 افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ’ ہم نہ دائیں بازو اور نہ بازو کے ہین بلکہ راہ راست پر ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یاھو گھر جائیں۔ ان کی گرپشن مزید برداشت نہیں ہوتی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تل ابیب میں جمع ہونے والے ہزاروں یہودیوں نے نتین یاھو کی مالی، انتظامی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور پولیس پر وزیراعظم کے کرپشن کے کیسز کی تفتیش میں دانستہ تاخیر کا الزام عاید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی