چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی خفیہ ادارہ’شاباک‘ فلسطینی مزاحمتی تحریک سے خوف زدہ

پیر 25-دسمبر-2017

فلسطینی عوام کی مزاحمت ہمہ وقت قابض صہیونیوں کی نیندیں حرام کیے رکھتی ہے۔ اس بات کا اعتراف اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے’شاباک‘ کی جانب سے حال ہی میں کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شاباک کے سربراہ  نداف ارگمان نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ آنے والے وقت میں فلسطینیوں کی مزاحمت مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

مسٹر ارگمان نے دعویٰ کیا کہ حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی فوج نے صہیونی ریاست کے اہداف پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے 400 خطرناک حملے ناکام بنائے ہیں، مگر اس کے باوجود اسرائیل غیر محفوظ ہے۔

شاباک کے چیف کے کہا کہ غرب اردن، غزہ اور القدس سمیت کئی دوسرے فلسطینی علاقوں میں حالات غیر مستحکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی مفادات اور تنصیبات پر حملوں میں کمی آئی ہے مگراس کی وجہ سیکڑوں کارروائیوں کو ناکام بنایا جانا ہے۔ اگر یہ واقعات جن میں بیشتر فدائی حملے تھے ناکام نہ بنائے جاتے تو صہیونی ریاست کو بے پناہ نقصان پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں نے فلسطینیوں کی اغواء اور فدائی حملوں کی 400 کارروائیوں کو ناکام بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی