چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترک وزیراعظم بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پیر 25-دسمبر-2017

ترکی کےوزیراعظم بن علی یلدرم آئندہ بدھ کو سعودی کے عرب کے دو روزہ دورے پر الریاض پہنچیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بن لی یلدرم 27 اور 28 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے ایجنڈے کی مزید تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی