قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ’مادما‘ کے مقام پر بیت المقدس کے دفاع کے لیے نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 شہری زخمی ہوگئے۔
مادما قصبے کی بلدیہ کونسل کے چیئرمین ایہاب قط نے بتایا کہ پہلے یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا اور اس کے بعد اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے قابض فوج پر جوابی سنگ باری کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں، اشک آور گیس کے گولوں اور صوتی بموں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
قط نے بتایا کہ کم سے کم 10 افراد کو گولیاں لگنے یا آنسوگیس کے شیل لگنے سے گہرے زخم آئے اور انہیں ہلال احمر کے کارکنوں کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مادما کے قریب قائم کردہ اسرائیل کی’یتسھار‘ کالونے کے ڈنڈہ بردار یہودیوں کے ایک گروپ نے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جب فلسطینی انہیں مار بھگانے کے لیے جمع ہونے لگے تو اسرائیلی فوج نے ان پر ہلہ بول دیا۔