دوشنبه 12/می/2025

بچے سالگرہ منانے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

ہفتہ 23-دسمبر-2017

چھوٹے بچوں کی نظر میں یہ دنیا مختلف دکھائی دیتی ہے۔ ایک تحقیقی مطالعےمیں بچوں میں اداراک، تخیل اور شخصیت کے بارے میں تحقیق کی گئی۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے افکار تبدیل ہوتے جاتے ہیں مگر چھوٹی عمر میں بچے سالگرہ منانے سے لوگ بڑے ہوتے ہیں۔

اس تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں یہ خیال عام پایا جاتا ہے کہ سالگرہ منانا انسان کو بڑا کرتا ہے۔ جو شخص اپنی سالگرہ نہیں مناتا اس کی عمر اتنی ہی رہتی ہے۔

امریکی ماہر نفسیات جاکلین وولی اور اس کی ٹیم نے ٹیکساس یونیورسٹی کے زیراہتمام کیے گئے دو مطالعوں کویکجا کیا ہے۔ ان میں سے ایک تحقیق میں بچوں سے ان کی سنی ہوئی کہانیوں کے مطابق بڑھاپے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔

امریکی ماہرین نے تین سے پانچ سال کی عمر کے 99 بچوں  کو سروے میں شامل کیا۔ انہیں ایسے بچوں کی کہانیاں سنائی گئیں جو سالگرہ نہیں مناتے۔ انہیں ایک بچے کی کہانی سنائی گئی جس نے اپنی دو سالگرہ منائی تھیں اور ایک بچی جو اپنی تیسری سالگرہ منا رہی تھی۔ جب کہانیاں سننے کے بعد ماہرین نے بچوں سے ان کے خیالات معلوم کئے تو وہ ان بچوں کی عمروں پر بحث کررہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی