شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عالمی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

جمعہ 22-دسمبر-2017

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں  اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام،فلسطینیوں کے تحفظ اور یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے انسداد کے لیے فلسطین میں عالمی امن فوج تعینات کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین ’عرب ہیومن رائٹس گروپ‘ نے لندن میں قائم اپنے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین مظالم کا شکار ہیں۔ ان کا تحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ، اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام اور فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے لیے عالمی فوج تعینات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں بالخصوص جنرل اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی فوج تعینات کرے۔

انسانی حقوق گروپ نےفلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیلی عہدیداروں کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام، اسرائیل پر فوجی اور اقتصادی پابندیاں عاید کرنے اور صہیونی ریاست کا ہرسطح پر بائیکاٹ  کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو صہیونی ریاست کی مادی اور معنوی امداد کا سب سے بڑا ثبوت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے والے امریکا پر فلسطینی قوم، عرب ممالک اور عالم اسلام کو اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ اسرائیل امریکا کے ہاتھوں میں کھلونا ہے اور امریکا کی ہرحکومت اسرائیل کا دفاع کرتی اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی