یکشنبه 11/می/2025

ترکی کے ایک اسکول میں 34 جڑواں ننھے طلباء

جمعرات 21-دسمبر-2017

جڑواں بچے تو دنیا میں کہیں نا کہیں پائے جاتے ہیں مگر ترکی کی مغربی ریاست ازمیر کے ایک اسکول میں 34 جڑواں بچے ہیں۔ ان میں دوجوڑوں میں تین تین سگے بھائی بھی ہیں۔

خبر رساں ادارے’اناطولیہُ کے مطابق مقبولہ سلیمان الکان اسکول کے پرنسپل برتان جاتین نے بتایا کہ ’ازمیر‘ میں بورجا کے مقام پر قائم ان کے اسکول میں 33 جڑواں بہن بھائی ہیں۔

جاتین نے بتایا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا یہ اسکول دنیا کا منفرد اسکول ہے اور وہ گینیز بک میں اسکول کا نام لکھوانے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہیں امید ہےکہ وہ یہ اعزاز ضرور حاصل کریں گے۔

دو جڑواں بچوں کی ماں اوزلام گلتاکین نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے تین درجن کے قریب جڑواں بچوں کی موجودگی دلچسپ حیرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کا نام گینیز بک میں لکھوانے کوشش بہت خوبصورت ہے۔ یہ نہ صرف ازمیر بلکہ پورے ترکی کے لیے باعث اعزاز ہے۔

تین جڑواں بچوں کی ماں زلیخہ سوسیال نے کہا کہ بعض اوقات میں تین بچوں کی دیکھ بحال سے تھک جاتی ہوں۔ مگر جب وہ تینوں مل کر مجھے’امی‘ُ کہ کر پکارتے ہیں تو میں دوسرے مسائل بھول جاتی ہوں۔

ذلیخہ سوسیال نے بتایا کہ اس کے تینوں بچے پڑھائی میں ممتاز ہیں۔ تین جڑواں بچوں کی ماں ایجانور نے بتایا کہ بہت سے لوگ جب پہلی بار سنتے ہیں کہ میں تین  جڑواں بچوں کی ماں ہوں تو وہ تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی