اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر پر حل طلب مسئلے ہیں۔ سکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں پر بلا امتیاز عمل درآمد ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بیت المقدس کے تاریخی دینی،اسلامی اور فلسطینی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتیجے میں خطے میں بہت بڑی تباہی آسکتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے عالمی امن کو درپیش چیلنجز پر مباحثے میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض افواج کشمیر اور فلسطینی عوام پر مسلسل ظلم و جبر کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں پر بلا امتیاز عمل درآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا درجہ تبدیل کرنے سے مشرق وسطیٰ میں مزید بد امنی کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔