جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا اورروس تنہا مسئلہ فلسطین حل نہیں کرسکتے: روس

جمعرات 21-دسمبر-2017

روسی حکام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کی نیابت امریکا اور روس تنہا مشرق وسطیٰ کےتنازع کے حل کے اہل نہیں ہیں تاہم دونوں ملک کر ثالثی کی کوششیں کرسکتے ہیں۔

کریملین کے پریس سیکرٹری دیمتری بیسکوف کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا امکان خارج از امکان نہیں۔

ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی فریق کو کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی طرف تھا جس میں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا تھا۔

روسی پریس سیکرٹری نے کہا کہ روس اور امریکا اپنے طور پر فلسطین۔ اسرائیل تنازع کا تصفیہ نہیں کرسکتے، تاہم روس فلسطین اور اسرائیلی قیادت کے درمیان رابطوں کے طریقہ کار کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بیسکوف نے کہا کہ تنازع فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ عالمی برادری کے درمیان فلسطین کےمعاملے پر اختلافات کشیدگی پیدا کرنے اور تنازع کے حل کی مساعی کو مزید مشکل سے دوچار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پوتین رواں سال کے اختتام تک فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے رابطے نہیں کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی