شنبه 16/نوامبر/2024

قطرکا دفاع القدس کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ

جمعرات 21-دسمبر-2017

خلیجی ریاست قطر نے دفاع القدس اورامریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کو ناکام بنانے کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  قطری وزیراعظم  الشیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی نے ایک ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ بیت المقدس کے دفاع کے حوالے سے ترکی کا کردار قابل تقلید اور باعث تحسین ہے۔ ترکی نےپہلے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس بلایا اور اس کے بعد جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے اعلان کے بعد پوری عالمی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔ امریکی صدر کا ’اعلان القدس‘ عالم اسلام پرحملے کے مترادف اور فلسطینی مقدسات کی اعلانیہ بے حرمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین پرقابض یہودی آباد کاروں کو مسجداقصیٰ کی بے حرمتی اور حرم قدسی کا تقدس پامال کرنے کا نیا موقع ملے گا۔

بعد ازاں اجلاس سے خطاب میں قطری وزیر انصاف اور وزیر مملکت حسن بن لحدان الحسن المہندی نے کہا کہ قطر فلسطینی قوم کے بنیادیحقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ترکی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ عالم اسلام کی فلسطین کے حوالے سے ترجمانی کرتا ہے۔ نہ صرف مسلم امہ بلکہ پوری عالم برادری نے بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے بیت المقدس کے حوالے سے ترکی کے کردارکو سراہا اور کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے جاری کردہ ’ٹرمپ‘ کے اعلان کو ناکام بنانے کے لیے عالم اسلام کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور دفاع القدس کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی