جمعه 15/نوامبر/2024

حماس سے تعلق رکھنے والے پانچ کارکن اسرائیلی جیل سے رہا

بدھ 20-دسمبر-2017

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں حالیہ ایام میں جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں گرفتار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پانچ کارکن رہا کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے کارکنان کو مجد جیل میں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ روز ان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔

رہائی پانے والے کارکنان کی شناخت جہاد البوم، بشیر زیادۃ، سامر شراب، یاسر مناع اور مفید موسیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ وہ پانچوں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مختلف قصبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی