جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت ’افریقن نیشنل کانگریس‘ کے سالانہ اجتماع عام میں نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےجنوبی افریقا کی نئی قیادت کے انتخاب پر جماعت کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت کے سالانہ اجلاس میں نئی قیادت کےچناؤ کے حوالے سے ہونےوالے انتخابات کےنتائج کا اعلان کیا گیا۔
افریقن نیشنل کانگریس کے سالانہ کنونشن میں حماس اور تحریک فتح کی قیادت بھی شریک ہے۔
حماس نے ایک بیان میں جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت کے فلسطینیوں کی حمایت پرمبنی پالیسی کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت نیشنل کانگریس نے غربت اور نسل پرستی کے خلاف بھرپور اور جاندار جنگ لڑی۔ فلسطینی قوم اور حماس کو بھی جنوبی افریقا کی نسل پرستی اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف پالیسی پر فخر ہے۔