سعودی عرب نے قطر کے ساتھ متصل اپنی واحد دو طرفہ زمینی گذرگاہ ’سلویٰ‘ مکمل طور پر بند کردی۔
قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے کسٹمز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے انہیں گذرگاہ بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے 19 جون کو قطرسے متصل گذرگاہ عارضی طور پر بند کردی تھی۔ قطر اور سعودی عرب کے درمیان پانچ جون کو سفارتی بحران کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوئے تھے جو ابھی تک بحال نہیں ہوسکے ہیں۔